چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

صحت کارڈ کے تحت تمام افراد کو صحت کی سہولیات مفت میسر ہوں گی، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ بحیثیت سرکاری ملازم ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ عوامی خدمت اور جمہوری حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبودکے تمام اقدامات کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ حکومت کی جانب سے دیے جانے والے ہر ٹاسک کو قانون کے تقاضوں کے مطابق بر وقت سر ا نجام دیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ضلع سوات میں صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب میں بحیثیتِ مہمان خصوصی شرکت کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان ضلع سوات میں ایک عوامی تقریب کے دوران صحت کارڈ کی عوامی سکیم کا افتتاح کر رہے ہیں جس کے تحت ہر شخص کا شناختی کارڈ اس کا صحت کارڈ ہوگا۔ تمام افراد کو صحت کی تمام سہولیات مفت میسر ہوں گی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کی طرف سے افتتاحی تقریب کے لیے منعقدہ تقریب میں بحیثیتِ مہمان خصوصی آمد اور صحت کارڈ کو ہر شخص کے لیے جاری کرنا صحت کے شعبے میں انقلاب کا سنگ میل ہوگا۔

Related posts

شنگردار، رکشہ سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا

Ba Khabar Swat

میاندم،پہاڑی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

Ba Khabar Swat

مینگورہ، شادی سے انکار پر والد نے بیٹی کی جان لے لی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment