چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

عوامی مسائل و مشکلات کا حل اولین ترجیح ہے، اے ڈی سی حامد علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد علی خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل و مشکلات کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحصیلِ کبل میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ، سرکاری افسران، علاقہ کے عمائدین اور دیگر لوگ بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف محکموں سمیت مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر حامد علی خان نے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے سرکاری افسران کو بروقت احکامات جاری کئے۔ خاص کر پانی، صفائی،پی کے ایچ اے اور ریونیو کے مسائل کو بروقت حل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جو مسائل مرکزی یا صوبائی حکومت کے حوالے سے ہیں ان کی سفارشات تیار کرکے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Related posts

کانجو میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

Ba Khabar Swat

Mingora ,Swat

Ba Khabar Swat

CTDC Police Arrests a Notorious Terrorist in Bunr Mingora, Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment