چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، آگ لگنے کے تین واقعات،ایک شخص زخمی،لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے تین واقعات میں ایک شخص زخمی اور لاکھوں کا سامان جل گیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق دکوڑک میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 26 سالہ وقار زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مٹہ کے مدینہ کالونی کے ایک گھر اور کانجو ٹاؤن شپ میں مویشیو کی سوکھی گھاس میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان اور سوکھی گھاس جل کر خاکستر ہوگئی۔ ریسکیو کے فائر فائیٹر نے پہنچ کر دونوں جگہوں پر آگ پر قابو پالیا۔

Related posts

سوات، مون سون بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے بارے اہم اجلاس

Ba Khabar Swat

پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے، مولانا حجت اللہ؍ محمد امین

Ba Khabar Swat

محکمہ پبلک پراسیکوشن سوات کا جواں سال اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment