چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ملزم ڈپریشن کا شکار تھا، ملزم کی زخمی بھابھی کا بیان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پولیس کو ملزم کی زخمی بھابھی نے ہسپتال میں بتایاکہ ملزم ڈپریشن کا شکار تھا اور علاج نہیں کر رہا تھا۔ اس وجہ سے اس نے بہت معمولی بات پر اپنا خاندان اجاڑ دیا۔ اس سلسلے میں مشرق کو ماہرِ نفسیات ڈاکٹر میاں نظام علی نے کہا کہ سوات میں شورش اور اب مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ ڈپریشن اوراینزائٹی کے مریض ہیں۔ علاج نہ کرنے کی وجہ سے ایسے حالات سامنے آرہے ہیں۔ سوات میں خودکشیوں کی وجہ بھی یہی امراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں امراض قابل علاج ہیں اور ہسپتال میں دس روپے کی پرچی کے عوض ماہر ڈاکٹر ایسے افراد کا معائنہ کرتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر کسی کے گھر میں کوئی بھی ایسا مریض ہو، تو ان کو جلد از جلد ماہر نفسیات کے پاس پہنچائیں۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Madian main na maloom afard ki firing, 1 shkhas jhaan bahaq

Ba Khabar Swat

Mingora Police Initiates Operation Against a Workshop of Cut Vehicles

Ba Khabar Swat

Leave a Comment