چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ریسکیو اہلکاروں نے ترقی یافتہ ممالک کے ریسکیو کی یاد تازہ کردی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ریسکیو اہلکاروں نے ٹاؤر میں پھنسے ہوئے پرندے کو اتار کر ترقی یافتہ ممالک کے ریسکیو کی یاد تازہ کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شیر دل خان کو اطلاع ملی کہ مانیار میں ایک موبائل کمپنی کے ٹاؤر میں اونچائی پر ایک پرندہ تاروں میں پھنس گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی انہوں نے ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا۔جہاں اہلکاروں نے ٹاؤر پر چڑھ کر پرندے کو بحفاظت اتارا،اس کا طبی معائنہ کیا جس کے نتیجے میں پرندہ صحت مند نکلا۔ اس کے بعد پرندے کو پانی پلا کر ہوا میں چھوڑ دیا گیا۔

Related posts

Mingora,swat

Ba Khabar Swat

جگر کے مرض میں مبتلا بچے کی مخیر حضرات سے علاج کی اپیل

Ba Khabar Swat

سوات، بارش سے موسم خوشگوار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment