چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے حکم پر ملم جبہ کے لیے انٹری فیس ختم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاورہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے وادیِ ملم جبہ میں انٹری فیس 300 روپے کو ختم کرکے حکم امتناعی جاری کردیا۔ ڈویژن بنچ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملم جبہ میں سمسن گروپ کو انٹری فیس 300 روپے کی وصولی سے اگلی تاریخ پیشی تک منع کردیا ہے۔یاد رہے کہ وادیِ ملم جبہ میں سیاحوں اور مقامی افراد سے انٹری فیس کے سلسلے میں 300 روپے کی وصول ہوتی تھی جس پر عدالت میں رٹ پٹیشن دائرکیا گیا تھا، جس پر عدالت عالیہ نے اگلی تاریخ تک انٹری فیس وصولی پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ اگلی تاریخ تک کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

Related posts

کبل ،رکشہ الٹنے سے بچہ جاں بحق

Ba Khabar Swat

کارکنان آنے والے الیکشن کے لئے کمر کس لیں، محمد امین

Ba Khabar Swat

مینگورہ شہر کا پچاس سال سے زائد پرانا روایتی میلہ آج بھی برقرار، خصوصی رپورٹ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment