چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بحرین رامیٹ، سورہ میں دی جانے والی لڑکیاں بازیاب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بحرین کی پولیس چوکی مانکیال کے علاقہ رامیٹ میں دو لڑکیوں کو سورہ میں دینے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے لڑکیوں کو بازیاب کرایا۔ ڈی ایس پی بحرین شیر حسن خان کے مطابق 20 سالہ شمائلہ کو اس کے والد نے22 سالہ حبیب النبی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے پکڑا تھا۔ غصہ کی وجہ سے لڑکی گھر سے نکل کر ایک ملک کے گھر گئی تھی۔ گذشتہ روز علاقہ مشران کا جرگہ ہوا جس کے نتیجے میں شمائلہ کا نکاح حبیب النبی سے کرایا گیا۔ جرگہ نے لڑکی کے خاندان کی بے عزتی کے بدلے میں لڑکے والوں کے گھر سے 13 سالہ رومانہ کا نکاح شمائلہ کے 19 سالہ بھائی صدام حسین سے کرایا۔ ڈی ایس پی کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپا مار کر دونوں لڑکیوں کو بازیاب کرایا۔ نکاح خواہ سمیت جرگہ ممبران رحمت علی، شمائلہ کے والدغلام حسین، رومانہ کے والد حبیب الرحمان، زرنوش، صاحب زادہ، فضل ربی، ابراہیم اور عبدالرشید کو گرفتار کرلیا جن کو آج ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

Related posts

خوازہ خیلہ،چیک پوسٹ پر شیر خوار بچہ جان کی بازی ہار گیا

Ba Khabar Swat

Rain Continues for the Sixth Consecutive Day in Swat

Ba Khabar Swat

کالام میں برف باری، بیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment