چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، دریاکو غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات سے پاک کیا جائے گا، اے سی بابوزئی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوذب عباس کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایری گیشن محکمے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے عین مطابق عمل میں لائی جارہی ہے۔ دریائے سوات کو ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم کالام سے شروع کی گئی جو بحرین مدین سے ہوتے ہوئے فضا گٹ تک پہنچی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کا یہ سلسلہ لنڈاکے تک لے کر جائیں گے۔ شوذب عباس کا کہنا تھا کہ ہر اس تعمیر کو ہٹایا جائے گا جو کہ دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی طریقے سے کی گئی ہے اورجس نشان دہی ایری گیشن محکمہ کرے گا۔ شوذب عباس کا کہنا تھا کہ ریور پروٹیکشن ایکٹ پر من و عن عمل داری عمل میں لائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سوات پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایری گیشن محکمہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات ہٹا رہی ہے۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Saidu Sharif is the Most Threatened Archaeological Site, Says Usman Olasyar

Ba Khabar Swat

جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کا تھانہ سیدو شریف، مینگورہ کا دورہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment