چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کبل، خواتین کی خود کشی کی کوشش، ایک انتقال کرگئی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل میں دو الگ واقعات میں دو خواتین کی خود کشی کی کوشش، ایک انتقال کرگئیں اور دوسری بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردی گئی۔ برہ سمئی میں 25سالہ شادی شدہ خاتون نے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مسماۃ(ع) زوجہ شیر غنی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی لی جس سے وہ چل بسی۔ شاہ ڈھیرئی پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ مرحومہ کا شوہر شیر غنی مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم ہے۔ تحصیل کبل ہی کے علاقہ گاڈر میں 17 سالہ لڑکی مسماۃ (ح) نے زرعی زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی جس کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Related posts

ماہِ رمضان کے دوران ہاکی اور بیڈ منٹن کے رمضان فلڈ لائٹس ٹورنامنٹ کا آغاز

Ba Khabar Swat

House Consist of Four Rooms Is Totally destroyed Of Sky High lightning

Ba Khabar Swat

کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال اتھارٹی سوات کی مہم جاری، ایک ریسٹورنٹ سیل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment