چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال اتھارٹی سوات کی مہم جاری، ایک ریسٹورنٹ سیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال اتھارٹی سوات کی ٹیم نے زاید المیعاد اور ناقص خوراکی اشیا کے خلاف انسپکشن اور آگاہی مہم جاری رکھتے ہوئے تحصیل بابوزئی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ ایک ریسٹورنٹ کو انتہائی ناقص صفائی پر سیل کیا گیا جب کہ ایک شوارما پوائنٹ سے نان فوڈ سرکہ موقع پر تلف کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ آگاہی مہم کے سلسلے میں حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم نے ضلع سوات کے جید علما کے ساتھ بھی ملاوٹ کے خلاف نشست کا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں علما نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ جمعہ کے خطبے میں ملاوٹ کے خلاف خصوصی وعظ کا اہتمام کیا جا ئے گا۔

Related posts

سب انسپکٹر اکبرحسین ایس ایچ او تھانہ منگلور تعینات

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

پیر زر بادشاہ قائم مقام ایس پی اسپیشل برانچ ملاکنڈ ڈویژن تعینات

Ba Khabar Swat

Leave a Comment