چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، خود کشی اور اقدامِ خودکشی کے چار الگ واقعات،ایک جاں بحق،3زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں خود کشی اور اقدامِ خودکشی کے چار الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ کے محلہ عثمان خیل میں 30 سالہ مراد علی سکنہ پشاور حال امانکوٹ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مراد علی کے بھائی فیروز نے بھی پانچ سال قبل خود کشی کی تھی۔ کبل کے علاقہ شاہ ڈیرئی میں شادی شدہ خاتون مسماۃ (س) نے گھریلو ناچاقی پر زرعی زہریلی دوا پی لی جس کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شموزئی کے علاقہ پارڑئی میں رحم زیب نامی نوجوان نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی جس کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں جاوید نامی نوجوان نے خود پر پستول سے فائرنگ کی جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Related posts

بنڑ پولیس کی کارروائی، خواتین سمگلروں سمیت 4 افرادگرفتار

Ba Khabar Swat

آج عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوگا

Ba Khabar Swat

مٹہ، نجی سکول کے ٹیچر نے معصوم طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا لیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment