چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، مختلف حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 32 افراد زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عید کی چھٹیوں کے دوران سوات میں مختلف حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 32 افراد زخمی ہوگئے۔بریکوٹ میں کار کی ٹکر سے دو، بریکوٹ ہی میں رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں پانچ، مٹہ کے علاقہ کورے میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم میں ایک، مانکیال میں کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں تین، مٹہ کے علاقہ لالکو میں پک اَپ گرنے سے چار، گاشکوڑ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم میں تین، اسالہ خوازہ خیلہ میں کار اور رکشہ میں تصادم میں سات، ڈوپ خوازہ خیلہ میں دو موٹر کاروں میں تصادم میں تین، چارباغ کے علاقہ الہ آباد میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں دو اور مانیار میں چھے سالہ بچہ چھت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

Related posts

رشہ گٹہ میں 18سالہ نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی

Ba Khabar Swat

کوزہ باما خیلہ،تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا، چار افراد زخمی

Ba Khabar Swat

مینگورہ، مختلف علاقوں میں بجلی کا 12 گھنٹے طویل تعطل،شہری مشکلات کا شکار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment