چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات سول سوسائٹی کا پولیس گردی کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی سول سوسائٹی نے مردان کے طلبہ پر پولیس کے تشدد اور انہیں جیل بھیجنے کے خلاف نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے اپنے خطاب میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما انور خان باچا لالا نے پولیس کے رویہ کی مذمت کی اور کہا کہ اہلِ سوات چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کے خلاف ہیں۔ اگر واقعی پولیس کے پاس مردان کے طلبہ کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، تو ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اگر ایسا نہیں ہے، تو ہم ہر اس قوت کی مذمت کرتے ہیں جو سوات اور بالخصوص پشتون قوم کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ بلوگرام کے سیاسی و سماجی کارکن عرفان خان چٹان نے کہا کہ اہلِ مردان نے سوات کی شورش میں جو قربانی دی، اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ انہوں نے اہلِ مردان سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں۔ ہم میں اتنی بھی جرات نہیں کہ اہلِ مردان کے ساتھ اس مشکل میں کھڑے ہوں۔ مظاہرہ کے آخر میں سوات کی سول سوسائٹی نے نعرے لگائے کہ اہلِ مردان ہم شرمندہ ہیں، پولیس گردی نامنظور، پولیس بھی آئین پاکستان اور قانون کی پابندی کرے۔

Related posts

برف باری، مہوڈنڈ میں پھنسے افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا، کالام روڈ تاحال بند

Ba Khabar Swat

Underage Driver Kills Woman in Crash in Saidu Sharif, Swat

Ba Khabar Swat

مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment