چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، دو شوہروں نے دارالامان سے بیویوں کو لے جاکر قتل کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو مختلف واقعات میں دو شوہروں نے دارالامان سے بیویوں کو لے جاکر قتل کردیا۔ تھانہ خوازہ خیلہ کی حدود میں واقع علاقہ شین میں 29 سالہ مسماۃ(ع) نے شوہر کے مظالم سے تنگ آکر دارلامان میں پناہ لی تھی۔ گذشتہ روز شوہر ملزم محمد نواب نے بیوی کو راضی کیا اور دارالامان سے شخصی ضمانت پر گھر لے جاکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔ایک اور واقعہ میں تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ کڈونہ میں بھی 23 سالہ مسماۃ (ا) اپنے شوہر جمدالی کی تشدد سے تنگ آکر دارالامان میں پناہ لی تھی۔ شوہر نے وہاں پر گذشتہ روز اس کو راضی کرکے شخصی ضمانت پر گھر لے جاکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم اہلِ خانہ سمیت گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Related posts

شہزادہ شہر یار امیر زیب کا آصف علی زرداری سے اہم ملاقات

Ba Khabar Swat

ضلع ناظم سوات نے آج ہفتہ کو ضلع بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا

Ba Khabar Swat

ایم ایم اے میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment