چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، کم سن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف آپریشن، چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پولیس کی جانب سے کم سن موٹر سائیکل سواروں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف آپریشن ”چار دن کی چاندنی،پھر اندھیری رات“ والی ضرب المثل بن گیا۔ سوات میں روزانہ درجنوں ٹریفک حادثات اور دیگر ٹریفک مسائل کی وجہ سے نئے تعینات ڈی پی او سوات نے اس کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ چار دن تک ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری تھا، جو چار دن بعد ختم ہوگیا۔ اب پھر کم سن بچے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلارہے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیاں جن میں زیادہ تر رکشے اور موٹر سائیکل شامل ہیں، آزادانہ گھوم رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس کا مؤقف جاننے کے لئے ڈی پی او زاہد مروت سے ان کے دفتر کے نمبر پر رابطہ کیا گیا، لیکن وہ دفتر میں موجود نہیں تھے۔ جب ان سے ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے موبائل فون بھی نہیں اٹھایا۔

Related posts

Best performance: Department Confers Certificates on 11 Police Officers

Ba Khabar Swat

سوات، مزید پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، تعداد 452 ہوگئی

Ba Khabar Swat

اس بار وزارت اعلیٰ کاتاج انجینئرامیرمقام کے سرسجے گا، ضلع ناظم

Ba Khabar Swat

Leave a Comment