چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ملم جبہ ریزارٹ پر مشتعل ہجوم کا حملہ، توڑ پھوڑ، سیاحوں کو ہراساں کیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ ریزارٹ پر مقامی مشتعل ہجوم نے حملہ کیا۔ بیریر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ کرسیاں ہوا میں اچھالیں اور توڑ پھوڑ کی۔ انتظامیہ کے مطابق مشتعل ہجوم نے ریزارٹ کی سیکورٹی پر معمور سیکورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا اورسیاحوں کو بھی ہراساں کیا۔ اس پورے کھیل کا تماشا پولیس دیکھ رہی تھی، لیکن حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔ ملم جبہ ریزارٹ نے بار بار سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے ڈپی او سوات، ضلع انتظامیہ اور محکمہ سیاحت سمیت دیگر حکام کو خط لکھے تھے، لیکن پولیس اور حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آج ایک اور واقعہ رونما ہوا جو سیاحت پر برے اثرات مرتب کرے گا۔

Related posts

سوات، ضلعی انتظامیہ نے مراد سعید اور محب اللہ خان کو ماموں بنا دیا

Ba Khabar Swat

سوات کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

Ba Khabar Swat

فضل حیات چٹان کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment