چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی غیر آئینی اقدام ہے، ساجد امان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کیمسٹ برادری نے ایڈوانس انکم ٹیکس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں رٹ دائر کردی۔ عدالتِ عالیہ نے 24 نومبر کو فریقین کو وکلا سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن سوات کے صدر ساجد امان نے آئین کے تحت ٹیکس استثنیٰ کے باوجود ایف بی آر کی جانب سے ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی کو غیر آئینی اقدام قراردیتے ہوئے پشاورہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں چیلنج کردیا۔ فاٹا اور پاٹا کے انضمام کے بعد آئین میں ان علاقوں کو 2023ء تک ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود ایف بی آر کی جانب سے ایک فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ استثنیٰ کے لئے سوات کے ہر شہری سے ٹیکس استثنیٰ سرٹیفکیٹ کی شرط لاگو کردی ہے جو کہ مردان کے انکم ٹیکس دفتر میں درخواست دے کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اورنگزیب ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سوات کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ ہی ٹیکس استثنیٰ سرٹیفکیٹ ہے۔ ایف بی آر کو اس ضمن میں ٹیکس وصولی کا کوئی اختیار نہیں۔ عدالتِ عالیہ نے 24 نومبر کو کیمسٹ برادری اور حکومت خیبر پختونخوا بذریعہ چیف سیکرٹری کو صبح ساڑھے 8بجے پیش ہونے کا حکم صادرکردیا ہے۔

Related posts

سوات، ایک اور مریض کورونا سے انتقال کرگیا، کئیوں میں وائرس کی تصدیق

Ba Khabar Swat

مینگورہ بائی پاس، مبینہ مقابلے کا ڈراپ سین، جاں بحق باپ بیٹا دہشت گرد نہیں تھے

Ba Khabar Swat

معمر والد کو قتل کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment