(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر نے کہا ہے کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ ملاکنڈپولیس کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ مثبت صحافت کا ہمیشہ حامی رہا ہوں۔ یہاں بھی صحافیوں کو لے کر چلوں گا۔ منشیات فروشی اور ٹریفک کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ سوا ت سمیت ملاکنڈڈیوثرن کے تمام اضلاع میں امن وامان کی صورتحال بخش ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوات الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سینئر صحافیوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔
