چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

افغانستان بدامنی سے پاکستان، انڈیا، چائینہ اور ایران متاثرہ ہوسکتے ہیں، سید محمد یوسف

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اقوامِ عالم کو چاہیے کہ افغانستان کو انسانی حقوق کی بنیادوں پر تسلیم کریں۔ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ بھرپور حصہ لے گی۔ان خیالات کا اظہار، جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے صوبائی امیر مولانا سید محمد یوسف نے سوات پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن تمام دنیا میں امن کی ضمانت ہے۔ اگر افغانستان میں بد امنی آتی ہے، تو نہ صرف اس خطے میں بلکہ پوری دنیا میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہوسکتی ہے۔ خصوصاً افغانستان میں بدامنی سے پاکستان، انڈیا، چائینہ اور ایران زیادہ متاثرہ ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی افغانستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اب اے پی سی کے بعد اسلام آباد میں اقوامِ متحدہ کے دفتر کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی ممالک، یورپی ممالک اور دیگر ملکوں کے سفارت خانوں کا دورہ کریں گے۔ ان سے مطالبہ کریں گے کہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تسلیم کرکے ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔

Related posts

ابوہا میں تیز رفتار پک اپ کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی جاں بحق

Ba Khabar Swat

کانجو میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

Ba Khabar Swat

سو ارب آئی ایم ایف کے منھ پر مارنے والوں نے قوم کو گروی رکھ دیا، امیر مقام

Ba Khabar Swat

Leave a Comment