(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ تحصیل بریکوٹ کے پسماندہ علاقوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کا مسلسل جایزہ لے رہے ہیں۔ متعلقہ ادارے منصوبوں پر پیشرفت بروقت یقینی بنائیں۔ منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ سکیموں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے عوام سے مشاورت یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ تحصیل بریکوٹ کے دورافتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لے کر سڑکوں کی تعمیر، سکولوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن، کالجز کی تعمیر، سپورٹس سہولیات کی فراہمی، ایری گیشن، زراعت، لائیو سٹاک سکیموں سمیت تحصیل ہیڈکوارٹر میں بیوٹیفکیشن پر کام جاری ہے۔
previous post
