(باخبرسوات ڈاٹ کام) سابق ایم این اے شہزادہ عدنان اورنگزیب نے کہا ہے کہ کتاب معاشرے کا بہترین استاد ہے۔ والیِ سوات نے شاہی خاندان کے تمام افراد کو بچپن ہی سے کتابوں سے روشناس کرایاتھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ رحیم آباد ایس پی ایس کالج میں نئی شائع شدہ کتاب ”ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم“کی تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مجلس ہائی کورٹ کے سابق جسٹس شیر محمدخان، مصنف فضل محمود روخان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ نئی شائع شدہ کتاب میں سوات کی ان 52 سے زائد شخصیات پر مضامین لکھے گئے ہیں جنہوں نے معاشرے کو خدمات دیں اور اپنی زندگی میں عوام کو کچھ دیاہے۔
previous post
