چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

رحیم آباد، معصوم بچی اوباش لڑکے کے ہوس کا نشانہ بن گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے رحیم آباد میں 7 سالہ بچی کو اوباش نوجوان نے اپنے ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس کی سات سال کی بچی مسماۃ(ح) روتی ہوئی گھر آئی۔ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ مدرسہ جاتے ہوئے اسے 16 سالہ جہانگیر نے ورغلا کر قریبی ندی پر لے جاکر اسے زبردستی زیادتی کا شکار بنایا اور اس پر تشدد بھی کیا۔ بچی کو میڈیکل معائنہ کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی۔پولیس کے مطابق ملزم جہانگیر کو گرفتا رکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

Related posts

قندیل، 13 سالہ بچے کا قاتل دھر لیا گیا

Ba Khabar Swat

مٹہ، راستہ کے تنازعہ پر فارنگ، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، یونیورسٹی کے طلبہ نے ثقافتی ریسٹورنٹ کھول کر مثال قائم کردی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment