چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

اسٹبلشمنٹ، عدلیہ اور کرپٹ سیاست دان ایک پیج پر ہیں، سراج الدین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ معزز ایوان اصطبل میں تبدیل ہوچکا ہے۔ ایٹمی قوت ہونے کے باوجود بھی ہم غیر محفوظ ہیں۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اسٹبلشمنٹ، عدلیہ اور کرپٹ سیاست دان ایک پیج پر ہیں۔ پہلے نواز شریف کو مسلط کیا گیا۔ پھر پیپلز پارٹی کے ساتھ این آر او اور پھر عمران خان کو لایا گیا۔عمران کے ساتھ عشق اور محبت کم ہوئی، تو شہباز شریف کو لایا گیا۔عدالتیں بھی پنڈی کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سہولیات اور مراعات لینے والی پاکستان کی عدلیہ کارکردگی میں 130ویں نمبر پر ہے۔ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے۔ کرپشن کی وجہ سے سارا نقصان عوام کا ہورہا ہے۔ عدلیہ چھوٹے مسائل پر تو سوموٹو لے رہی ہے، لیکن ملک کے تمام بڑے مسائل پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سوات کے ضلعی سیکرٹریٹ میں میڈیا نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز کبھی ایک جھنڈے اور نام تلے عوام پر مسلط ہوتے ہیں، تو کبھی دوسرے جھنڈے اور نام تلے۔ غریب عوام کے لئے ملک میں ہر قسم دروازے بند ہوچکے ہیں۔ کرپٹ سیاست دانوں اور مافیاز کے بینک بیلنس اور کارخانوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ غریب عوام کو کمر توڑ مہنگائی تلے پیسا جارہا ہے۔ 35 سالہ مارشل لا دور میں ملک کا جغرافیہ تباہ ہوچکاہے جس کا نقصان آج تک عوام بھگت رہے ہیں۔پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی بھی فوجی گملوں کے پلے بڑے ہیں۔ ان کی وجہ سے ہم کشمیر ہار گئے اور ہمارا پیسا گرگیا۔اس ملک کی تباہی کی ذمے دار بیرونی طاقتیں نہیں بلکہ اندر کے آستین کے سانپ ہیں۔ ان کے ہوتے ہوئے حال تباہ اور مستقبل غیر محفوظ ہیں۔

Related posts

کالام، سنو جیپ ریلی کا میلہ اختتام پذیر

Ba Khabar Swat

آر پی او ملاکنڈ ڈویژن کا حساس پولنگ سٹیشنوں کا دورہ

Ba Khabar Swat

31 ویں آئینی ترمیم، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پانچ سال کی مہمان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment