چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

صوبائی ہیلی سروس کے ذریعے کالام سے سیاحوں کی منتقلی کا آپریشن مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی ہیلی سروس کے ذریعے کالام سے سیاحوں کی منتقلی کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کی مشترکہ حکمت عملی سے تمام سیاح بحفاظت سیدو شریف منتقل کر دئے گئے ہیں جبکہ کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کونکالنے کا عمل پہلے ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس ریسکیو آپریشن کی تکمیل کا عندیہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ایک پریس کانفرس دو روز پہلے ہی دیا تھا۔ ریسکیو کا عمل مکمل ہونے پر کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ کو ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں دور درازعلاقوں کو فوقیت دیں۔ شوکت علی یوسف زئی نے دور اُفتادہ علاقوں میں میڈیکل اور ریلیف کارروایاں یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

Related posts

ڈی سی سوات نے نجی لیبارٹریوں میں کرونا ٹیسٹ پر پابندی لگادی

Ba Khabar Swat

سوات، کرونا کے پیشِ نظر تبلیغی اجتماع بارے عوام شش و پنج کا شکار

Ba Khabar Swat

Mingora ,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment