چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات بالا سور، مسلح شدت پسندوں کے ہاتھوں ایک شخص تاوان کے لئے اِغوا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی پہاڑی علاقہ بالا سور میں مسلح شدت پسندوں نے ایک شخص کو تاوان کے لئے اِغوا کرلیا۔ مغوی کے بھائی محمد حیات ولد عبدالمتین نے سی ٹی ڈی پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز ان کا بھائی محمد فروش قریبی پہاڑی پر گیا تھا، شام تک واپس نہ آیا۔ اس کے بعد میرے بھائی کے موبائل فون سے میرے بیٹے محمد اسحاق کے نمبرپر کال آئی۔ کال کرنے والے نے اپنے آپ کو کالعدم تحریکِ طالبان کا کمانڈر بتاتے ہوئے کہا کہ محمد فروش ہمارے قبضے میں ہے۔ اس کی رہائی کے لئے جلد از جلد ایک کروڑ روپے تاوان پہنچادیں، ورنہ اس کو قتل کردیا جائیگا۔ سی ٹی ڈی پولیس ملاکنڈ ریجن نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف دفعاتPPC365A/7ATA کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بالاسور کی اس پہاڑی پر مسلح طالبان نے پولیس کے ڈی ایس پی اور فوج کے دو افسروں کو بھی اغوا کیا تھا۔ بعد میں پولیس نے دعوی کیا تھا کہ بالا سور کی پہاڑی پر پولیس نے چوکی قائم کرکے گشت شروع کردی ہے۔

Related posts

سوات، بارش کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہنے کاامکان

Ba Khabar Swat

درشخیلہ میں 18سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی

Ba Khabar Swat

سوات، محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کل ’’پیٹس فیلڈ ڈے‘‘ کی تقریب کا انعقاد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment