چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات میں شدت پسندوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں امن اور شدت پسندوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کبل میں احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ نمازِ جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کبل چوک میں جمع ہوئے۔ لوگوں نے سفید جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”ہم اپنے سوات میں امن چاہتے ہیں“ اور ”دہشت گردوں کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں“ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے صوبائی حکومت کو دھمکی دی کہ اگر پہاڑوں میں موجود دہشت گردوں کے خلاف صرف پولیس کے ذریعے آپریشن کا آغاز نہ کیا گیا، تو پھرسوات کے لوگ نہ ختم ہونے والا دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورِ جدید میں سوات کے لوگ سڑکوں پر نکل کر ریاست سے امن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اگر حکومت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرسکتی، تو پھر سوات کے عوام کو اجازت دی جائے کہ وہ خود ان کے خلاف آپریشن کا آغاز کریں۔ مقررین نے کہا کہ سوات میں دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں اور اب عوام خود نکل کر دہشت گردوں کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز نہ کیا گیا، تو پھر اس کو ریاستی دہشت گردی تصور کیا جائیگا۔

Related posts

انتظا میہ کی کا رروائی،غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے مکا نات مسما ر

Ba Khabar Swat

بیاکند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار جاں بحق

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment