چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بیاکند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بیاکند میں نامعلوم افراد کی ایف سی اورپولیس کی مشترکہ پوسٹ پر فائرنگ،سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکار کبیر خان جاں بحق ہوگئے۔ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیر زربادشاہ کے مطابق بیاکند میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ پوسٹ پر رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکار کبیر خان سکنہ لکی مروت گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جواسپتال پہنچاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا،،سول اسپتال مٹہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے جسدخاکی کو ایف سی کیمپ کانجو منتقل کردیا گیا ایف سی کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی جس کے بعد میت کو آبائی علاقے منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق مٹہ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Related posts

مانڑئی، 37 سالہ شخص پل سے گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

فیض آباد، 3 کمسن بھائی مدرسہ جاتے ہوئے پُراَسرار طور پر لاپتا

Ba Khabar Swat

سوات، کرونا کے مریضوں کی دیکھ بال کرنے والے عملہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment