(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین کے علاقہ مانکیال میں خاتون چیئر لفٹ سے گر کر دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ حالیہ سیلاب میں اس علاقے کا پل پانی میں بہہ گیا تھا جس کے بعد علاقہ کے لوگوں نے آمد ورفت کے لئے عارضی چیئر لفٹ لگایا تھا۔ خاتون چیئر لفٹ میں دریا عبور کر رہی تھی کہ چیئر لفٹ کا بیلنس خراب ہوگیا اور خاتون دریا میں جاگری۔ اخری اطلاعات تک خاتون کی لاش کی تلاش جاری تھی۔
