(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں قتل ہونے والے شخص کے قاتل اس کی بیوی اور بیٹی نکلے۔ گذشتہ روز خوازہ خیلہ میں سعودی پلٹ زاہد نامی شخص قتل ہوا تھا۔ اس کی اہلیہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ رات کو نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے میرے شوہر کو قتل کیا۔ پولیس تفتیش کے بعد پولیس نے مقتول کی بیوہ مسماۃ شبنم اور بیٹی حرا کو گرفتار کیا جنہوں نے اقبال جرم کرلیا۔ انہوں نے ثاقب ساکن مینگورہ اور ریاض ساکن نویکلے کو قتل کے لئے پانچ لاکھ روپے دئے تھے جس پر پولیس نے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول سعودی عرب سے مستقل واپس آیا تھا اور بیوی اور بیٹی پر گھر سے باہر اکیلے جانے پر پابندی لگائی تھی، جس کی وجہ سے ماں بیٹی نے ان کو قتل کروایا۔
previous post
next post
