(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو ٹریفک حادثات میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پارڑئی شموزئی میں موٹر کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار ریحان اور شہزاد زخمی ہوگئے۔ فتح پور کے علاقہ باچا آباد میں موٹر کار کی ٹکر سے خورشید زخمی ہوگیا۔ بریکوٹ کے علاقہ غاخے میں موٹر کار اور پک اَپ میں تصادم کے نتیجے میں عبداللہ، رفیق، زمام، غنی الرحمان، ہارون اور فواد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
