Swat

سول سوسائٹی کی کوششیں رنگ لائیں، 26 درختوں کی کٹائی کا حکم روک دیا گیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   والئی سوات کے ریاستِ سوات دور کے دفتر ’’چناران ‘‘ سیدو شریف میں پرانے اور قیمتی چنارکے درختوں کی ممکنہ کٹائی کے خلاف سول سوسائٹی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو ریاست سوات دور کے چنار کے قیمتی درختوں کی کٹائی روکنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات سوات کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ درخت کی اہمیت کا ہمیں اندازہ ہے۔ ریاستی دور کے چناروں کی کٹائی کے حوالہ سے ہماری کوئی انا نہیں۔ انہوں نے سول سوسائٹی کے وفد اور محکمہ جنگلات کے افسران کو تمام درختوں کا جائزہ لینے اور نقصان کا باعث بننے والے درختوں کی نشاندہی کا کہا۔ اجلاس کے آخر میں چھے سے آٹھ درختوں کی نشاندہی کی گئی اور 26درختوں کی کٹائی کا حکم روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں