Swat

پہاڑوں پر جنگلات میں آتشزدگی کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا گیا ہے، محمد رئیس خان

سوات(بیورورپورٹ) محکمہ جنگلات سوات کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد رئیس خان نے کہا ہے کہ سوات سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں پر جنگلات میں آتش زدگی کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان واقعات کے پیشِ نظر نہ صرف پورے ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبے بھر کے فارسٹ سرکلز کو متحرک اور عملے کو زیادہ چوکس بنا دیا گیا ہے بلکہ اعلیٰ سطح پر ہدایات کے تحت چیف کنزرویٹر ہیڈکوارٹر پشاور میں فارسٹ افسران کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس کی روشنی میں ان واقعات کی وجوہات کے علاؤہ آئندہ لائحہ عمل کا تعین بھی کیا جائے گا۔ ڈی ایف او سوات نے آتش زدگی کے اسباب سے متعلق بتایا کہ اسکی متعدد وجوہات میں سرفہرست سیاحوں اور عام لوگوں کا جنگلات میں سیر کی غرض سے جانا اور وہاں کھانے پکانے کے لیے لکڑیاں اور جھاڑیاں جلا کر بعد میں انہیں بُجھائے بغیر چھوڑ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں