Swat

یوروپی یونین نے ملاکنڈ ڈویژن میں طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان پہنچا دیا

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)       سی ڈی ایل ڈی نے یورپی یونین کے تعاون سے ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع کے طبی عملہ کے لیے چالیس لاکھ روپے کا حظاظتی سامان فراہم کیا۔ یہ سامان کمشنر ملاکنڈ کے حوالے کیا گیا جس کو آج ڈویژن کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں کو روانہ کیا جائے گا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی نے ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع کے اسپتالوں،طبی عملے اور ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے این 95 ماسک، گاؤن، دستانے، عینکیں او ر دیگر حظاظتی سامان (پی پی ایز) فراہم کیا ہے جو سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے اسپتالوں کے عملے کے حوالے کیا جائے گا۔کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ملاکنڈ ڈویژن میں مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ طبی عملے کی حفاظت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے ٹیم لیڈرندیم بشر نے کمشنر کوامدادی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں