Swat

مینگورہ،غیر مقامی خواجہ سراؤں کو ضلع بدرکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

سوات      (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ شہر میں مقیم غیر مقامی خواجہ سراؤں کو ضلع بدرکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مینگورہ پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سول سوسائٹی کے افراد سمیت خواجہ سرا ایسوسی ایشن سوات کی صدر نادیہ خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر مقامی خواجہ سراؤں کو ضلع چھوڑنے کی ہدایت کی جائے گی۔ تمام خواجہ سراؤں کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ کسی بھی غیر مقامی خواجہ سرا کو کرایہ پر جگہ نہیں دی جائے گی۔ سوات خواجہ سرا ایسوسی ایشن رجسٹریشن کرے گی جس کا مقامی پولیس اسٹیشن میں اندراج ہوگا۔ خواجہ سرا خواتین کے کپڑوں میں بازاروں میں سر عام نہیں گھومیں گے۔ ڈی ایس پی ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے ضلع میں خواجہ سراؤں کی تفصیل اکٹھی کی ہے جس کے مطابق کل 89 خواجہ سرا ہیں جن میں 29 مقامی جب کہ 60 غیر مقامی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ انہیں کھلے عام فحاشی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں