سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو الگ واقعات میں لڑکی سمیت دو افراد نے خود کشی کرلی۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں 28 سالہ مسماۃ (خ) نے نامعلوم وجوہات پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دو ا پی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔ کوکارئی کے علاقہ لوئے بنڑ میں اکیس سالہ نوجوان غلام احمد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ بھی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
