Swat

سابق ایم پی اے فضل حکیم اور سٹی میئر شاہد علی خان احاطہ عدالت سے گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسدادِ دہشت گردی سوات کی خصوصی عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر اور سابق ایم پی اے فضل حکیم اور ان کے سالے سٹی مئیر مینگورہ (بابوزئی) شاہد علی خان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ سیدو شریف کے حوالات منتقل کردیا۔ اس سے پہلے انہوں نے اس مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔ اس مقدمہ میں تحریک انصاف سوات کے صدر اور سابق ایم این اے سلیم الرحمان تا حال مفرور ہے۔ تھانہ سیدو شریف میں درج ایف آئی آر میں ان ملزمان پر 500/505/120B/124A/7ATA کی دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان تین اور دوسو، دو سو پچاس افراد نے سرکٹ ہاوس کے سامنے جمع ہوکر ملک کو جلانے، جرنیلوں کی آئندہ نسلوں کو تباہ کرنے اور فضل حکیم خان یوسف زئی کی جانب سے موجودہ چیف آف آرمی سٹاف کے بارے میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے جس کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ ان افراد نے لوگوں کو ملک اوریاستی اداروں کے خلاف اکسایا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں