سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلا می ضلع سوات، سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ ہماری کارکردگی سب سے بہتر اور دامن کرپشن سے پاک ہے ۔قوم ہماراساتھ دے۔ حقیقی تبدیلی لائیں گے۔وقت آیا کہ کرپشن اور نااہل قیادت سے جان چھڑائی جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے محلہ بنڑ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نااہل قیادت کی وجہ سے عوامی مسائل میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔قوم آنے والے الیکشن میں ہمارا ساتھ دیکر نااہل قیادت کو مسترد کردے گی
