Swat

سیدو شریف ہسپتال، آئی سی یو وارڈ کا غائب شدہ بیڈ واپس اپنی جگہ پر رکھ دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے آئی سی یو کے بیڈ کو سرکاری آفیسر نے واپس ہسپتال پہنچا دیا۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے سرجیکل ائی سی یو سے ایک سرکاری آفیسر نے ایک ماہ قبل ہسپتال کا بیڈ جس کی قیمت 9 لاکھ روپے سے زائد تھی، گھر منتقل کیا تھا۔ باخبر سوات ڈاٹ کام میں اس بارے میں بدھ کو شائع ہونے والی خبر کے بعد مذکورہ سرکاری آفیسر نے بیڈ واپس ہسپتال پہنچا دیا، تاہم اس بیڈ کو انتظامیہ نے ابھی تک آئی سی یو وارڈ منتقل نہیں کیا، تاکہ ہسپتال کے عملے کو بتا سکے کہ اس بیڈ کو مرمت کے لئے ورکشاپ بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں