(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین بازار خواہ خیلہ سٹینڈ میں سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے گاڑی میں موجود چار افراد جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگنے والی آگ زربخشہ زوجہ نور حسن 50 سال عمر، مینال دختر سید رحیم شاہ 2سال عمر،سید ایان ولد سید رحیم،شازیہ زوجہ سید رحیم جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال مدین منتقل کردیا گیا۔
