(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ کے علاقہ اشاڑے میں ڈائنہ گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں تین افراد سوار تھے کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 36 سالہ بہرام خان ولد جمشید جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔