Swat

مینگورہ، شانگلہ کا نوجوان جیولر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) شانگلہ کے نوجوان جیولر کو مینگورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ حنیف اللہ ولد عطاء اللہ ساکن اولندر شانگلہ کسی کام کی غرض سے مینگورہ آیا تھا، جہاں دوپہر دو بجے کے بعد اُن کا موبائل بند ہوا اور رات کو تھانہ رحیم آباد کی حدود میں ان کی قتل شدہ لاش امانکوٹ سے ملی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں