(باخبر سوات ڈاٹ کام) وتکے اڈہ مینگورہ کے دینی مدرسہ میں معلم نے کمسن بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد ڈی پی او سوات ناصر محمود کی ہدایت پر ایس ایچ او حضرت عثمان نے مدرسہ جاکر قاری حمید خان ولد صابر خان ساکن عالم گنج کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
