Swat

مٹہ اور ملم جبہ میں پولیس تھانوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک پولیس اہلکار زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ اور ملم جبہ میں دو پولیس تھانوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ علاقہ کے عوام نے مساجد میں اعلانات کرکے حملہ آوروں کے خلاف مسلح ہوکر نکل آئے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب مٹہ کے تھانہ وینئی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار معاذ زخمی ہوگیا۔ علاقہ کے لوگوں نے مساجد میں اعلانات کئے اور لوگ مسلح ہوکر نکل آئے، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ مسلح لوگ صبح تک پولیس کے ساتھ کھڑے رہے۔ ملم جبہ پولیس پر بھی رات کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ملم جبہ میں بھی لوگ فائرنگ کی آوازز سن کر مسلح ہوکر نکل آئے۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی جوابی فائرنگ سے مسلح لوگ فرار ہوگئے۔ 27 ستمبر کو دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں اعلان ہوا تھا کہ جہاں بھی فائرنگ کی آواز کوئی سن لے، تو علاقہ کے عوام مسلح ہوکر حملہ آوروں کے خلاف نکلا کریں۔ منگل کو تھانہ پر حملہ کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حملہ آوروں کے خلاف نعرہ بازی کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں