(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند میں جوان دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اکیس سالہ زریال ولد طارق خان ساکن قمبر کسی کام سے دریا گیا تھا جہاں پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹے آپریشن کے بعد لاش کو دریا سے نکال دیا۔
