(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی 28 مئی کو یومِ تشکر اور یومِ محسنِ پاکستان کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ جماعت کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین، علما، اساتذہ، طلبہ، نوجوانان اور جماعت اسلامی کے کارکنان شرکت کریں گے۔
