(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کی جانب سے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دی گئیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجیب عالم خان کو ایس ایچ او تھانہ مینگورہ، ایس ایچ او سیدو شریف سہیل خان کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ ضیاء الرحمان کو ایس ایچ او سیدو شریف، حبیب سید خان کوایس ایچ او کانجو، زاہد اللہ کو بنڑ، فضل رحیم کو ایس ایچ او رحیم آباد، میاں سید رحمان کو ایس ایچ اوفتح پور، سرفراز خان کو اایس ایچ او اوتروڑ اور انسپکٹر غنی رحمان کو ایس ایچ او چار باغ تعینات کر دیا گیا ہے۔
