Swat

یوتھ آف سوات کی بنیاد رکھ دی گئی، ریاض حیران صدر منتخب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)یوتھ آف سوات کے نام سے تنظیم کی بنیاد رکھ دی گئی۔یوتھ آف سوات کا پہلا اجلاس لقمان انٹرنیشنل سیدو شریف میں منعقد ہوا۔تقریب میں سوات کی تمام سیاسی جماعتوں سے اور کرسچن کمیونٹی کے جوانوں نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ سوات کے ناظمین، پروفیسر، ٹیچر، ڈاکٹراور سوات کے سپورٹس کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرنے والوں کا کہنا تھا کہ تنظیم کا مقصد یہ ہے کہ اگر خدانخواستہ سوات میں کوئی بھی مسئلہ آئے، تو یوتھ آف سوات کے تمام ممبران فوری طور پر حل کے لیے راستہ نکالیں گے۔ خطاب کرنے والوں میں سے ریاض احمد حیران نے کہا کہ یوتھ آف سوات تنظیم ایک غیر سیاسی تنظیم ہوگی۔ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہوگا۔یوتھ آف سوات تنظیم صرف سوات کی امن اور بہتری کیلئے کام کریگی۔ اس موقع پر یوتھ آف سوات کی کابینہ بھی بنائی گئی۔ متفقہ فیصلے کے مطابق چیئرمین ریاض حیران، صدر سعد خان، جنرل سیکرٹری وہیب یوسف زئ منتخب کیے گئے۔ کابینہ صرف 6 چھ مہینوں کے لیے بنائی گئی ہے۔چھ ماہ بعد الیکشن کے ذریعے ایک نئی کابینہ بنائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں