(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش سے جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ ایک بڑا برفانی تودہ گرنے سے کالاام، مہوڈنڈ سڑک دوبارہ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔ سوات میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ مینگورہ شہر میں لوگوں نے گرم ہونے کے لئے ہیٹر لگانا شروع کردئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ سوات میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بڑا برفانی تودہ گرنے سے ایک بار پھر کالام، مہو ڈنڈ سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگئی جس کو کھولنے کا کام جاری ہے۔
