Swat

مینگورہ، اقلیتی برادری کے نوجوانوں کے لئے منعقدہ شش روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے مذہبی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے منعقدہ شش روزہ تربیتی ورکشاپ مینگورہ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ استعداد بڑھانے اور ہنر مند بنانے کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے نوجوانوں نے ملازمت اور ہنرمندی کے حوالے سے بنیادی اُمور پر تربیت حاصل کی۔ ورکشاپ سے ضلع سوات کے اسسٹنٹ کمشنرز نے خطاب کیا اور پرووینشل مینجمنٹ سروس کے لئے تیاری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں شریک نوجوانوں سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے امتحانات کی تیاری کو سنجیدگی سے لینے اور تیاری میں بھرپور محنت کو اولین شرط قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کی جائے تو سٹوڈنٹ چاہے پرائیویٹ ہوں یا ریگولر، فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود ایک پرائیویٹ سٹوڈنٹ رہے ہیں اور پی ایم ایس امتحان پاس کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں