(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ کالام کے گاؤں بیوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جوان سال لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کی لاشیں گاؤں کے ایک خالی گھر کے قریب سے ملیں۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ یوسف خان ولد میاندم اور20 سالہ اختر مینہ دختر عبدالستار کی قتل کی دعویداری لواحقین نے کسی پر نہیں کی جس کی وجہ سے پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کے والد کو شامل تفتیش کردیا گیا ہے۔
previous post
next post
